ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کرلی

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کرلی۔

سوشل میڈیا پر ریحام خان کی جانب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تیسری شادی کی اطلاع دی گئی۔

بعد ازاں ریحام خان نے شوہر اور شادی سے لی گئی تصاویر بھی شیئر کی جن میں ریحام خان کو سفید میکسی جبکہ ان کے شوہر کو ڈارک مہرون تھری پیس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ریحام خان کی جانب سے شیئر ایک تصویر میں انھیں اور مرزا بلال بیگ کو وکیل کے ہمراہ نکاح کے بعد دعا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ریحام نے 1990 میں پہلی شادی کی تھی اور ان کی طلاق 2005 میں ہوئی اس شادی سے ان کے تین بچے بھی ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔

اس کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی تصدیق جنوری 2015 میں ہوئی تھی لیکن دونوں کی شادی سے متعلق خبریں اکتوبر 2014 سے سامنے آرہی تھیں تاہم ریحام اور عمران کی شادی چند ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے