کوئٹہ اور خضدار میں دستی بم دھماکے : پانچ افراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دستی بم دھماکے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ خضدار میں ہونے والے دھماکے میں دکانوں اور گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سبزل روڈ پر ایک دکان پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک مرد، ایک خاتون اور بچہ شامل ہیں، واقعے کی تفیش کی جارہی ہے اور حملے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن بم دھماکے کے پانچ زخمی اسپتال لائے گئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے، ان میں محمد فاروق ولد منیر احمد عمر 22 سال، تنویر احمد ولد دوست محمد 18 سال، ثناء اللہ ولد امان اللہ عمر 33 سال اور دیگر شامل ہیں۔

[pullquote]وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس، زخمیوں کے علاج کی ہدایت[/pullquote]

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کرتے لوگوں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آئی بی اوز جاری رکھے جائیں، شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے خضدار میں بھی دستی بم دھماکا ہوا جس میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں گاڑیوں اور دکان کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے