متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور اور ایک ارب ڈالر اضافی قرض دینے کا اعلان

یو ای اے کا پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے اور مزید ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کرنے اور ایک ارب ڈالر اضافی قرض دینے کا اعلان کیا۔
شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف کا ابوظبی میں خیرمقدم بھی کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا متحدہ عرب مارات کا یہ تیسرا دورہ ہے۔
وزیراعظم اماراتی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے، وہ متحدہ عرب امارات کے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے ’واحتہ الکرامہ‘ بھی جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے