پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے اضافے کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 35، 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 35 روپے کے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 18 روپے کے اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 189 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 187 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج دن 11 بجے سے ہو گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، البتہ مصنوعی قلت کی جا رہی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے