پشاور:مسجد میں خود کش دھماکہ ، شہر سوگ میں ڈوب گیا ، بارود اورخون کی بو ، تیس پولیس اہلکار شہید

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، تیس پولیس اہلکار شہید، متعدد افراد زخمی

پشاور : پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں تیس افراد شہید ہوئے۔

دھماکے امام مسجد پولیس لائن قاری صاحبزادہ نورالامین بھی شہیدہو گئے .

ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ریسکیو کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کردیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے دھماکے میں 17 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے اور 90 سے زائد افراد زخمی ہیں جب کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

انتظامیہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دیے جائیں۔

[pullquote]دھماکا نماز ظہر کے دوران ہوا[/pullquote]

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا نماز ظہر کے دوران پولیس لائنز کی مسجد میں ہوا ہے جس کے باعث مسجد میں موجود متعدد نمازی زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ دھماکا اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے سے مسجد کی چھت نیچے آنے کی وجہ سے متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہو نے کا بھی خدشہ ہے جنہیں نکالنے کے لیے کرین منگوالی گئی ہے۔

[pullquote]خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں تھا: سکیورٹی حکام[/pullquote]

سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا اور خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا جس نے نماز کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کے بعد مسجد کی چھت نیچے آگری اور مسجد منہدم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس لائنز صدر کا علاقہ ریڈزون میں ہے جو ایک حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے جس کے قریب حساس عمارتیں بھی ہیں جب کہ سی ٹی ڈی کا دفتر بھی پولیس لائنز میں ہی ہے، اس علاقے میں پشاور پولیس کے سربراہ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا دفتر بھی ہے۔

[pullquote]چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مذمت[/pullquote]

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بڑھتے خطرے سے نمٹنے کے لیے لازم ہےکہ ہم اپنی انٹیلی جنس میں بہتری لائیں، پولیس کو مناسب انداز میں ضروری ساز و سامان سےلیس کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے