شیخ رشید احمد کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے،میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے گا، پولیس

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو مری پولیس نے موٹروے سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق شیخ رشید احمد کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے پاس سے بوتل بھی برآمد ہوئی ہے، شیخ رشید احمد کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا، تاہم انہیں کہاں سے گرفتار کیا گیا ہے اس حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔

شیخ رشید کےخلاف آب پارہ تھانے میں پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے