امریکی صدر کے گھر کی 4 گھنٹے تلاشی، کوئی خفیہ دستاویزات برآمد نا ہوئیں

واشنگٹن: امریکی تفتیشی ادارے ( ایف بی آئی) نے امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کی تلاشی لی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ریاست ڈیلاویئرمیں واقع گھر کی 4 گھنٹے تلاشی لی تاہم کوئی خفیہ دستاویزات برآمد نہیں ہوئیں۔

گزشتہ 3 ماہ کے دوران صدر جو بائیڈن کے دفتراور رہائش گاہ سے خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی تھیں اور یہ تلاشی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کے وکیل نے بیان میں کہا کہ تلاشی کے لیے صدر کی رضامندی لی گئی تھی۔ ایف بی آئی نے صدر کے گھر کی تلاشی سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق نائب صدر مائیک پینس پربھی خفیہ دستاویزات کو ہینڈل کرنے پر تنقید کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے