2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کی لانچ متوقع

کیلیفورنیا: مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے 2024 میں فولڈ ایبل (طے ہوجانے والا) آئی پیڈ کا متعارف کروایا جانا متوقع ہے۔

ایپل تجزیہ کار مِنگ-چی کُو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ پُر امید ہیں کہ 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروا دیا جائے گا۔

تجزیہ کار کا یہ ٹویٹ گزشتہ برس اکتوبر میں آنے والی ایک رپورٹ سے مطابقت رکھتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایپل فولڈ ایبل آئی فون سے قبل فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروائے گا۔

لینووو اور سام سنگ سمیت دیگر کمپنیاں ایسے لیپ ٹاپ یا فون بنا رہے ہیں جن کے ڈسپلے فل سائز فولڈ ایبل ہیں۔

تاہم، ایپل نے ابھی تک او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کا ایسا استعمال نہیں کیا ہے۔

رپورٹ کے محقق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فی الحال ایپل کے لیے یہ معقول نہیں ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون بنائے۔

ممکن ہے کمپنی اس رجحان سے گریز کرے گی اور پہلے فولڈ ایبل آئی پیڈ کے ذریعے یہ آزمائے گی۔

2021 میں مِنگ-چی کُو نے پیش گوئی کی تھی کہ ایپل 2024 میں فولڈ ایبل آئی فون متعارف کروائے گا

جبکہ اب ان کا کہنا ہے کہ آئی فون کے بجائے فولڈ ایبل آئی پیڈ لانچ کرایا جائے گا۔

دوسری جانب ایپل کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے