کیلیفورنیا: ایلون مسک نے تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان کردیا۔
جمعے کے روز سربراہ ٹوئٹر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج سے ٹوئٹر اشتہارات کی مد میں کمائی جانے والی آمدنی سے تخلیق کاروں کو ان اشتہارات کے دِکھائے جانے کی مد میں حصہ دے گا جو ان کے رپلائی تھریڈ میں موجود ہوں گے۔
Starting today, Twitter will share ad revenue with creators for ads that appear in their reply threads
— Elon Musk (@elonmusk) February 3, 2023
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ معاوضے کے لیے وہ لوگ اہل ہوں گے جو ٹوئٹر بلیو ویریفائیڈ کے سبسکرائبر ہوں گے۔
واضح رہے ٹوئٹر بلیو ویریفائیڈ فیچر کی مدد میں صارفین سے آٹھ ڈالرز معاوضہ وصول کر رہا ہے۔