اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا مقصد میڈیا اورسماجی شخصیات پر حملوں اور ملک کو معاشی تباہی کے سپرد کرنے والے ٹولے کیخلاف ہے۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے جیل بھرو تحریک پرامن احتجاج ہے۔ ہمیں نیب کے مقدموں، زیرحراست تشدد اور جعلی ایف آئی آر ز کا سامنا ہے۔ یہ احتجاج اکے خلاف ہے جنہیں حملوں کا سامنا ہے۔یہ احتجاج ان آئینی خلاف ورزیوں اور میڈیا اور سماجی شخصیات پر حملوں کے خلاف ہے۔
Today we start our Jail Bharo campaign for Haqeeqi Azadi for 2 main reasons. One, it is a peaceful, non violent protest against the attack on our constitutionally-guaranteed fundamental rights.We are facing sham FIRs & NAB cases, custodial torture, attacks on journalists & social
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 22, 2023
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک خود این آر او لے کرقوم کے اربوں روپے لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بجھوانے، متوسط طبقے کو مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ تلے کچلنے والے اور قوم کو بدترین معاشی تباہی کے سپرد کرنے والے مجرموں کے ٹولے کیخلاف ہے۔