ضلع بارکھان میں بم دھماکا سے چار افراد جاں بحق

کوئٹہ: ضلع بارکھان کے شہر رکھنی میں بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 12 ہوگئی جن میں دو بچیاں بھی شامل ہیں، بم دھماکے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو کے مطابق ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ رکھنی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکھنی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے