پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے) کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی آئی اے کے تمام ملازمین کو 10 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں جاری کردی گئیں۔پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں جنوری 2023 سے اضافہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے سینئر آفیسرز ایسوسی ایشن (ساسا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے پی آئی اے ملازمین کوپریشانی سے نجات ملی ہے۔ اضافے کے ساتھ ملازمین کی تنخواہیں متعلقہ بینکوں میں ٹرانسفر کردی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے