30 سال سے گمشدہ اور فوت شدہ قرار دی گئی خاتون کا سراغ مل گیا

پٹسبرگ: گزشتہ تین دہائیوں سے پہلے گم شدہ اور پھر قانونی طور پر فوت شدہ امریکی خاتون آخرکار، پورٹو ریکو میں زندہ ہیں۔

چند روز قبل ’پیٹریشیا کوپٹا‘ کا سراغ مل گیا ہے جو ’چڑیا‘ کے نام سے اپنے مذہب کی تبلیغ کر رہی تھیں اور آخری مرتبہ 1992 میں پٹسبرگ، پینسلوانیا میں دیکھی گئی تھیں۔ اب پولیس اور دیگر حکام نے ان کے لواحقین کو بتایا کہ وہ فوت نہیں ہوئیں بلکہ اس وقت لاطینی امریکا کے ایک ملک پورٹو ریکو میں موجود ہیں۔

اس وقت پیٹریشیا کی عمر 83 برس ہے جو تین دہائیوں قبل امریکا سے لاپتہ ہوگئی تھیں۔ افسوس کہ یہ خاتون اب ڈیمنشیا کی مریض ہیں اور ایک اسپتال میں موجود ہیں۔ خیال ہے کہ لاپتہ ہونے کے سات برس بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

خاتون کے شوہر86 سالہ باب کوپٹا نے کہا کہ انہیں یہ جان کر سکون ملا ہے کہ ان کی بیوی زندہ ہیں اور انہیں مارکر کسی جگہ نہیں پھینکا گیا ہے۔ باب نے یہ بھی کہا کہ انہیں اور اہلِ خانہ کو یقین تھا کہ وہ پورٹو ریکو میں کہیں موجود ہیں اور زندہ ہیں۔

پیٹریشیا لاپتہ ہونے سے قبل لفٹ آپریٹر کا کام کررہی تھیں اور اسی وقت ان میں شیزوفرینیا کے آثار پیدا ہوچکے تھے۔ خیال یہ ہے کہ وہ ایک بحری جہاز کے ذریعے پورٹوریکو گئیں اور وہاں بھی تبلیغ کے لیے جارہی تھیں۔ اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ وہ انہیں پہچانے یا نہیں، پھر بھی وہ پیٹریشیا سے ملکر اسے گلے لگانا چاہتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے