توشہ خانہ کیس: جج کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے عمران خان کو 7 مارچ کو طلب کیا تھا، سیشن عدالت نے 6 مارچ کو عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست مسترد کی تھی، عمران خان کی وارنٹ گرفتاری پر اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ نے نمٹا دی تھی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکے مطابق عمران خان کو سیشن عدالت میں پیش ہونےکا موقع دینا چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکے مطابق 13 مارچ تک عمران خان کے وارنٹ منسوخ کیےگئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو سیشن عدالت میں 13 مارچ کو پیش ہونےکا حکم دیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور سیشن عدالت کے ماضی کے فیصلوں پر ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو صاف الفاظ میں13 مارچ کو سیشن عدالت پیش ہونے کا حکم دیا، عمران خان 13 مارچ کو عدالت پیش نہیں ہوئے، سیشن عدالت کے پاس عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، عمران خان کی 13 مارچ کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جارہے ہیں، عمران خان18 مارچ کو عدالت پیش ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے