28 مئی کو کے پی کے میں الیکشن کے انعقاد کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں عام انتخابات کے لی 28 مئی کی تاریخ دے دی ہے۔

گورنر کے پی حاجی غلام علی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’کے پی میں الیکشن کے لیے 28 مئی کی تاریخ دے دی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’صدر مملکت کو کہا کہ آپ نے بہت جلدی تاریخ دے دی۔ صدر، الیکشن کمیشن اور میں اکٹھے بیٹھ کر تاریخ کا اعلان کرتے۔‘

گورنر کے پی حاجی غلام علی نے کہا کہ ’دعا گو ہیں کہ کے میں الیکشن خیریت سے ہو جائیں۔ امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مشکلات ہوں گی۔ گذشتہ روز بھی ٹانک میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘

بدھ کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے تین دو کے تناسب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا حکم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے