[pullquote]عمران خان کی ممکنہ گرفتاری؛ تحریک انصاف کا مختلف شہروں میں احتجاج[/pullquote]
کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور میں ممکنہ گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کردیا۔
منگل کو لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پر پولیس کے چھاپے کیخلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تحریک انصاف کے کارکنوں نے کراچی، راولپنڈی، گوجرانوالہ، اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹریفک بلاک کردیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی میں داؤد چورنگی، کیماڑی، لیاری، نیٹی جیٹی، حب ریور روڈ، بنارس پر احتجاج کیا گیا جس سے شام کے اوقات میں دفاتر سے گھروں کو لوٹنے والے شہری سڑکوں پر خوار ہوگئے۔
ضلع سینٹرل میں بورڈ آفس، 4 کے چورنگی، ضلع شرقی میں راشد منہاس روڈ، سہراب گوٹھ اور ضلع ساؤتھ میں شاہین کمپلیکس، تین تلوار پر احتجاج کیا جارہا ہے۔
پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کیا بعد ازاں اسمبلی چوک کی طرف روانہ ہوگئے۔
عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس ایکشن کے خلاف مری میں سابق ایم این اے صداقت عباسی کی قیادت میں جی پی او چوک پر احتجاج کیا گیا، پی ٹی آئی مظاہرین نے ٹائر جلا کر مرکزی شاہراہ بند کردی۔
احتجاج کے باعث راولپنڈی مری ایکسپریس ہائی وے سے آنے والی ٹریفک بلاک ہوگئی، مری جانے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بعد ازاں پولیس کے پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکن کمیٹی چوک سے منتشر ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلئے اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری فیض آباد پہنچ گئی، بکتر بند گاڑی بھی فیض آباد پہنچا دی گئی۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی، اگر مظاہرین نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے اٹھال چوک بند کرکے مظاہرہ کیا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک عام ٹریفک کے لئے کھول دی ہے۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی ایماء پر سڑک بند کرنے والے پی ٹی آئی رہنماوں حامد زمان کیانی، انیس عباسی، شیخ لیاقت اور کارکنوں کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ایماء پر سڑک بند کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں حامد زمان کیانی، انیس عباسی، شیخ لیاقت اور کارکنوں کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے کارکنوں کو احتجاج کیلئے گوندلانوالہ چوک پہنچنے کی ہدایت کردی۔ لکی مروت میں پی ٹی آئی کارکنان نے انڈس ہائی وے کو گنڈی چوک پر بند کر دیا۔
[pullquote]مجھے قتل یا گرفتار کیا جائے تو عوام جدوجہد جاری رکھیں: عمران خان[/pullquote]
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے قتل یا جیل میں ڈال دیا گیا تو عوام نے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔
عمران خان نے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پولیس مجھے پکڑنے اور جیل بھیجنے کے لیے آ گئی ہے، ان کا خیال ہے عمران خان جیل چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی، آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے ، آپ نے ثابت کرنا ہے کہ آپ زندہ قوم اور نبیؐ کی امت ہیں، لاالاالله کے نعرے پر بننے والی قوم ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ آپ نے اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہے اور باہر نکلنا ہے، میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں ، مجھے کچھ ہوا یا جیل بھیجا گیا یا ماردیتے ہیں تو آپ نے ثابت کرنا ہے کہ عمران خان کے بغیر بھی یہ قوم جدوجہد کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ساری زندگی جنگ لڑی اور لڑتا رہوں گا، چوروں کی بدترین غلامی اور ایک آدمی جو ملک کے فیصلے کررہا ہے، اسے کبھی قبول نہ کریں، پاکستان زندہ باد۔
My message to the nation to stand resolute and fight for Haqeeqi Azadi & rule of law. pic.twitter.com/bgVuOjsmHG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2023
[pullquote]عمران خان کی گرفتاری : زمان پارک کے باہر صورت حال بدستور کشیدہ[/pullquote]
لاہور: توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے رینجرز نے کمان سنبھال لی ہے، اس سے قبل پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس میں پی ٹی آئی کارکن اور اہلکار زخمی ہوئے جبکہ متعدد کو گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے ہمراہ لاہور پولیس کی بھاری نفری بھی عمران خان کے گھر کے باہر ہے، پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد شہزاد ندیم بخاری بکتر بند گاڑی اور پولیس ٹیم کے ہمراہ آئے ہیں۔
Blatant fascism on your own citizens. They are Pakistan’s citizens, Pakistan’s lover not some terrorists! #زمان_پارک_پہنچو pic.twitter.com/nYWV0EMU0O
— PTI (@PTIofficial) March 14, 2023
پہلے سے موجود وہاں کارکنوں نے گرفتاری کے خلاف مزاحمت کی تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ پولیس نے واٹر کینن گاڑیاں بھی طلب کیں جن سے کارکنوں پر پانی پھینکا گیا جب کہ مزاحمت کرتے ہوئے کارکنوں ںے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
Fascist Mafia under which case, a warrant has come to arrest Imran Khan?
We the nation stan steady and will fight for the safety of our leader!!!!#زمان_پارک_پہنچو
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) March 14, 2023
دوسری جانب کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچی ہوئی ہے اور پولیس کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے ہوئے ہیں اور شدید نعرے بازی کررہے ہیں تاہم پولیس انہیں کامیاب ہونے نہیں دے رہی۔
Punjab police is now destroying the camps around zaman park.#زمان_پارک_پہنچو pic.twitter.com/zYIQLgWSmX
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) March 14, 2023
پولیس کی زمان پارک کی جانب پیش قدمی جاری ہے، پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری ڈھال اور دیگر آلات کے ساتھ کارکنوں کو مسلسل دھکیلتے ہوئے آگے کی جانب رواں دواں ہے۔ پولیس نے کارکنوں کے بیس کیمپ اکھاڑ دیے۔
ایچیسن کالج اور زمان پارک کے بیرئیر کے پاس پولیس کی نفری واٹر کینن اور آنسو گیس کے ساتھ پہنچ گئی ہے
تمام کارکنان جلد از جلد زمان پارک پہنچیں #زمان_پارک_پہنچو pic.twitter.com/LvBTi2cLv1
— PTI (@PTIofficial) March 14, 2023
پولیس کے دو افسران نے گرفتاری کا نوٹس وصول کروانے کے لیے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔ پلے کارڈز پر نوٹس وصول کروانے کے حوالے سے تحریر موجود ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی سید ندیم شہزاد ندیم بخاری بمعہ نفری زمان پارک کے باہر پہنچ گئے،،عمران خان کی گرفتاری یقینی بنائیں گے pic.twitter.com/LPYojVvhwP
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) March 14, 2023
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہم وارنٹ کی تعمیل اور عمران خان کو گرفتار کرنے آئے ہیں۔
زمان پارک کے باہر ایک بار پھر اسلام آباد پولیس پہنچ گئی ۔۔۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کا عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے بارے میں کیا کہنا ہے ۔۔ آپ بھی سنیئے#ZamanPark #ImranKhan #islamabadpolice pic.twitter.com/AaDbytZh1R
— Usman Khan (@usmann_khann) March 14, 2023
[pullquote]عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ہیں تو ہمیں دکھائیں، عمران اسماعیل[/pullquote]
پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل زمان پارک جانے کے لئے مال روڈ پر پہنچ گئے تو پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس حفاظتی ضمانت موجود ہے، فواد چوہدری اور دیگر قانونی ماہرین عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کی پولیس سے گفتگو!#ExpressNews #BreakingNews #ZamanPark #ImranKhanRally #imrankhanPTI pic.twitter.com/qv85BDPbMy
— Express News (@ExpressNewsPK) March 14, 2023
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے، مریم نواز لیول پلینگ فیلڈ مانگ رہی ہیں، ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے بس ہم خان صاحب سے ملنے جانا چاہتے ہیں لیکن جانے نہیں دیا جارہا ہے اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا جس سے ہمارے پانچ کارکنان زخمی ہوچکے ہیں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ اگر عمران خان کے اریسٹ وارنٹ ہیں تو ہمیں دیں خان صاحب اپنے وکلاء سے مشاورت کریں گے لیکن یہ رویہ ٹھیک نہیں، پولیس نے اگر یہی رویہ رکھا تو حالات خراب ہوں گے جب کہ ہم کوئی خلاف قانون کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔
[pullquote]زمان پارک کو ماڈل ٹاؤن بنانے کی سازش ہو رہی ہے، مسرت چیمہ[/pullquote]
رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ آج زمان پارک کو ماڈل ٹاؤن بنانے کی سازش ہو رہی ہے تاکہ مریم صفدر کی انا کی تسکین مل سکے، یہ لوگ عمران خان کو ڈیتھ ٹریپ میں کچہری بلانا چاہتے ہیں تاکہ کوئی سازش کرسکیں، اب یہ لوگ گرفتار کرکے سلو پوائزن کرنا چاہتے ہیں، یہ گرفتاری نہیں قتل کی سازش ہے۔
[pullquote]پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی اسلام آباد زخمی[/pullquote]
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے پتھراؤ اور مزاحمت سے ڈی آئی جی اسلام آباد زخمی ہوئے جبکہ دوسری طرف سے کارکنان نے آکر پولیس اہلکاروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے اسلام آباد اور لاہور پولیس کے دو دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
[pullquote]عمران خان گھر پر موجود نہیں ہیں، شاہ محمود قریشی[/pullquote]
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے گرفتاری کے لیے آنے والے اہلکاروں کو آگاہ کیا کہ عمران خان گھر پر موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے ہوسکتا ہے کہ عمران خان رضاکارانہ گرفتاری دے دیں۔
بلکل ایکشن لیں گے ڈی جی آسلام آباد#ZamanPark #ImranKhan #ImranKhanArrest #PDM pic.twitter.com/KHRSA0VInK
— Express News (@ExpressNewsPK) March 14, 2023
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پتھراؤ اور مزاحمت کے بعد پولیس کی مزید نفری اور تازہ دم دستے زمان پارک پہنچے۔ اہلکاروں کی شیلنگ کے بعد پی ٹی آئی کے مختلف مقامات پر جمع ہونے والے کارکنان منتشر ہوئے۔
صورت حال کشیدہ ہونے کے بعد رینجرز کی نفری زمان پارک پہنچی جبکہ انتظامیہ نے عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس منقطع کردی۔
[pullquote]زمان پارک کے اطراف ہیلی کاپٹر کی پرواز[/pullquote]
زمان پارک کے باہر حالات کی نگرانی کیلیے اطراف میں ہیلی کاپٹر کی پرواز جاری ہے، ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کی پرواز حالات پر نظر رکھنے کیلیے کی جارہی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
[pullquote]لاہور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ[/pullquote]
زمان پارک کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے تصادم کے نتیجے میں لاہور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ڈاکٹرز کو بھی ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا اور ایمرجنسی وارڈ میں بیڈز خالی کرالیے گئے ہیں۔
[pullquote]پولیس کی حکمت عملی ناکام، کارکنان کا ہر صورت عمران خان کی گرفتاری روکنے کا اعلان[/pullquote]
پولیس اور کارکنان کے درمیان وقفے وقفے سے تصادم جاری رہا، اہلکاروں نے زمان پارک کے باہر لگے کیمپ اکھاڑے جبکہ اُن میں پُراسرار طور پر آتشزدگی بھی ہوئی۔ پی ٹی آئی کے مرد کارکنان کے ساتھ خواتین بھی پولیس کے سامنے آئیں اور سیسہ پلائی دیوار بن گئیں۔
زمان پارک کے مناظر!!!#ExpressNews #ZamanPark #PTIRally #PTI #ImranKhanRally pic.twitter.com/d6xJV87odu
— Express News (@ExpressNewsPK) March 14, 2023
پی ٹی آئی کے کارکنان نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت عمران خان کو گرفتار ہونے نہیں دیں گے۔
[pullquote]پولیس کا صحافیوں پر بھی تشدد[/pullquote]
زمان پارک آنے والے مختلف راستوں پر ذمہ داریاں انجام دینے والے میڈیا نمائندوں پر بھی پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور انہیں دھکے دینے کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔
عمران خان کی گرفتاری کیلیے رینجرز نے کمان سنبھال لی اور کچھ دیر میں حتمی آپریشن شروع کی تیاری شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق رینجرز نے کمان سنبھال لی،کچھ دیر میں آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے، دوسری طرف اپر مال کی طرف سے پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ گئی۔