تشہیری جوتے استعمال کرنے پرعمر اکمل ایک ڈومیسٹک میچ کی پابندی کا شکار

مسلسل منفی خبروں میں رہنے والے بیٹسمین عمر اکمل پابندی کی زد میں آگئے، قائد اعظم ٹرافی فائنل میں بین الاقوامی کمپنی کے تشہیری جوتے استعمال کرنے پر انھیں ایک ڈومیسٹک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑگیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یو بی ایل سے فائنل میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل قواعد کے برخلاف معروف برانڈ کے جوتے پہن کر میدان میں چلے آئے، ضابطہ کی خلاف ورزی سے متعلق رپورٹ پرعمر اکمل پر الزام ثابت ہوگیا، جس کے بعد میچ ریفری سابق ٹیسٹ کرکٹر انور خان نے ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی۔

عمر اکمل دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ اتوار سے شروع ہونے والے قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پول بی میں شامل سوئی ناردرن گیس کے سیمی فائنل میں رسائی کی صورت میں عمر اکمل ٹیم کا حصہ بننے سے قاصر رہیں گے، سیمی فائنلز 25 اور26 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے