سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں: خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی اچھے اشارے نہیں دے رہی تاہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں لیکن پاکستان سب سے پہلے ہے اور اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں حکوت کے ساتھ ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ کراچی آپریشن جاری رہے اور اسے متنازع نہ کیا جائے لیکن میاں صاحب کی ٹیم کراچی آپریشن میں مسائل پیدا کررہی ہے جب کہ وفاقی وزیرداخلہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے تاحال رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی بھرتیوں کی خبریں تو پنجاب سے بھی آتی ہیں مگر وہاں حکومت فوج نہیں چاہتی جب کہ داعش کا کوئی وجود نہیں دھمکیوں میں اثر لانے کے لیے پرانی تنظیمیں داعش کا نام استعمال کررہی ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی اچھے اشارے نہیں دے رہی، پاکستان ایٹمی قوت ہے، خطے میں امن وامان کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاہم سعودی عرب اورایران کے معاملے پرتمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیںجب کہ تمام فیصلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر کیے جائیں۔ پاک چین اقتصادری راہداری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے بیانات سے بدگمانیاں پیدا ہورہی ہیں، اقتصادی راہداری کے روٹ کوتبدیل کیا گیا تو منصوبے کو نقصان ہوگا جب کہ پی پی اقتصادی راہداری کےمعاملے پر پی ٹی آئی اوردیگر جماعتوں کےساتھ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو کچھ ہوا تو ذمہ داروں پر ہی ذمہ داری عائد ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے