انتخابی اخراجات کا بل کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں الیکشن اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری پر مشاورت کی گئی۔ کابینہ نے الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو سمری سے متعلق بریفنگ دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد بل کو پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔ چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے سینیٹرزکی تجاویز جمعرات تک طلب کرلیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے