یوم شہادت حضرت علیؓ : ملک کے مختلف شہروں میں جلوس

یوم شہادت حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا۔

کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے آج دوپہر میں برآمد ہوا، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے بند رہے جب کہ جلوس کی گزر گاہوں پر موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔

یوم علی کے موقع پر سندھ بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہے۔

لاہور سے مرکزی جلوس صبح مبارک حویلی اکبری منڈی سے برآمد ہوا جب کہ پشاور میں یوم علی کا جلوس کوچی بازار سے برآمد ہوکر سحری کے وقت ختم ہوا۔

اسلام آباد کا مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہو کر امام بارگاہ سیکٹر جی 6 ٹو میں ختم ہوا۔

کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں بھی جلوس نکالا گیا جب کہ راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر ختم ہو ا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے