قومی احتساب (ترمیمی) بل2023 صدر مملکت نے پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوادیا۔

صدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا، عارف علوی کی جانب اعتراض میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں کی گئی ترمیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

صدر مملکت نے اعتراض اٹھایا کہ بل میں زیر التواء معاملے کے اثرات پر غور کیے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے جبکہ انکی جانب سے بل اور وزیرِاعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔

قبل ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے