پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

پشاور: مالاکنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے۔

مراد سعید کے خلاف دفعہ 204 ضابطہ فوجداری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما پر دفعہ 124 اے، 153، 500، 504 اور 506 کے تحت 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

قبل ازیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ مراد سعید اور مجھے اگر کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے