جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تمام افراد کی 72 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تمام افراد کی 72 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دے دیا۔

شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ میں نے سرکاری و نجی املاک کی لوٹ مار، انہیں تباہ و برباد کرنے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تمام عناصر، ان کے سہولت کاروں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 72 گھنٹے کا ہدف دیا ہے۔

وزیراعظم نے حکم دیا کہ ان عناصر کی نشاندہی کےلیے ٹیکنالوجی کی پوری مدد لی جائے اور انٹیلی جنس وسائل کو استعمال کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانا حکومت کا امتحان ہے۔ ان تمام افراد پر دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے