بلوچستان : ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل : 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

کوئٹہ: شمالی بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا جس کے دوران 6 دہشت مارے گئے اور سات سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی بھی ملی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 12 مئی کی شام کو دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا، کلیئرنس آپریشن 13 مئی کی صبح مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس میں یرغمالیوں کو بچانے کا آپریشن شامل تھا اور ساتھ ہی ایک رہائشی بلاک سے تین خاندانوں کو بچانا تھا، دہشت گردوں نے اپنے خوفناک عزائم سے بچوں کو بھی نہیں بخشا، کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گرد، جو پوری طرح اسلحے سے لیس تھے، کو ہلاک کردیا گیا۔

کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت قوم کے 7 بیٹے شہید ہوگئے جبکہ ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 اور 13 مئی کو شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں دوران آپریشن مارے جانے والے 6 دہشت گردوں میں دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا اہم دہشت گرد سرغنہ عصمی عرف وفا بھی ہلاک کر دیا گیا۔

ہلاک دہشت گرد عصمی عر ف وفا سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کیخلاف بیشتر دہشت گردانہ کاروائیوں، بھتہ خوری، قتل و غارت اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا جس نے اپریل 2019 میں مسافروں سے بھری بس کو اُرماڑہ کے علاقے بُوزی ٹاپ پر حملہ کر کے بھاری جانی و مالی نقصان کیا۔

اکتوبر 2020 میں کئی دیگر گاڑیوں کو بُوزی ٹاپ پر گھات لگا کر نشانہ بنایا، جون 2021 بلوچستان کے علاقے حوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا جبکہ اسی سال نومبر میں حوشاب میں میں ہی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کا حصہ بنا، مئی 2022 میں بھی عصمی عرف وفا نے حوشاب میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے