اسلام آباد: عمران خان کی امریکی کانگرس خاتون میکسین مور واٹرز کے ساتھ زوم میٹنگ کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔
زُوم میٹنگ نے تمام راز فاش کر دئیے ۔ عمران خان مبینہ آڈیو میں امریکی کانگریس ویمن سے زوم میٹنگ میں گفتگوکررہے ہیں۔
میری حکومت سابق آرمی چیف جنرل ر قمر باجوہ نے گرائی ۔ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی امریکی کانگریس مین کے ساتھ زوم پر ہونے والی گفتگو لیک ہو گئی۔ pic.twitter.com/F5RalfjcjJ
— IBC URDU (@ibcurdu) May 20, 2023
عمران خان نے تمہید میں امریکی خاتون کو بتایا کہ 99 فیصد پاکستان عمران خان کا خواہاں ہے اور وہ مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے جس میں مجھے ٹانگ میں تین گولیاں لگیں، اس وقت ملک انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہاہے، ہم اس وقت تاریخ کی مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہیں۔
عمران خان نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا ذمہ حسب عادت آرمی اور دیگر اداروں پر تھوپتے ہوئے کہا کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ایجنسی یہاں بہت طاقتور ہے۔
عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ذمہ داری سابقہ آرمی چیف پر عائد کردی اور امریکی خاتون کے سامنے اپنے دور کی معاشی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔ عمران خان نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں آپ میرے حق میں آواز اُٹھائیں۔
زوم میٹنگ کے آخر میں عمران خان اور ان کے ساتھی خوش نظر آئے۔