آڈیو لیکس انکوائری کمیشن : عوام سے معلومات کی فراہمی کیلئے پبلک نوٹس جاری

آڈیو لیکس کے انکوائری کمیشن نے عوام سے معلومات کی فراہمی کیلئے پبلک نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جس کےپاس بھی زیرتفتیش آڈیو لیکس سے متعلق معلومات ہوں کمیشن کو فراہم کرے۔

پبلک نوٹس میں سیکرٹری کمیشن کا فون نمبر اور ای میل ایڈریس بھی شامل ہے۔

پبلک نوٹس میں بذریعہ ڈاک معلومات کی فراہمی کیلئے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے چیمبر کا پتہ شامل ہے۔

نوٹس کے مطابق معلومات فراہم کرنے والے کیلئے شناخت ظاہرکرنا لازمی ہوگا، نامعلوم ذرائع سےملنےوالی معلومات قبول نہیں کی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے