آئی ایم ایف نے واّّّّّّّضح کر دیا ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہونے والا، وزیر خزانہ

کراچی: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہہ دیا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہونے والا، پاکستان مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے، تاجر برادری مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔

یہ بات انہوں ںے ہفتے کو کراچی چیمبر کے 11 رکنی وفد سے ملاقات اور بعدازاں پریس کانفرنس میں کہی۔ ملاقات میں کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے وزیر خزانہ کو بجٹ تجاویز دی گئیں اور تجارت صنعتی شعبے کو درپیش خام مال کی درآمدات پاور گیس ٹیرف سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مالیاتی گنجائش کم ہونے کے باعث تاجر برادری زرتلافی اور مراعات طلب نہ کرے تاہم حکومت دستیاب وسائل میں صنعتی شعبے کے لیے نئے وفاقی بجٹ میں بہتر اقدامات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر کی تجاویز پر بجٹ میں مختلف اناملیز کو دور کیا جائے گا اور بعد ازاں بجٹ حریف ممالک کے ساتھ مسابقتی فارمولے وضح کیے جائیں گے جس میں صنعتی شعبے کے پاور گیس ٹیرف کا حریف ممالک کے ٹیرف سے موازنہ کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو دوبارہ پٹڑی پر ڈال دیا ہے، پاکستان اپنے خود مختار وعدوں کو بروقت پورا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ساورن ویلتھ فنڈ بنایا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آج ہم بجٹ کے لیے بیٹھے ہیں، اگر کوئی تجاویز ہیں تو ہمیں دی جائیں، اصل مسائل سے ہمیں آگاہ کیا جائے ہم اپنے درکار وسائل کے ذریعے ان مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہ 9 جون کو بجٹ پیش کریں گے، اس وقت ہمیں مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم ان پر قابو پالیں گے، حالات کو مزید خراب ہونے سے روک لیا ہے اور اب حالات کو بہتری کی جانب لے جارہے ہیں۔

دریں اثنا کراچی چیمبر کے وفد کی قیادت بزنس مین گروپ کے چئیرمین زبیرموتی والا اور کراچی چیمبر کے صدر طارق یوسف کررہے تھے جبکہ اراکین میں ابرہیم کسمبی، جاوید بلوانی اور دیگر بھی شامل تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے