جہانگیر ترین کا ’استحکام پاکستان‘ پارٹی کا اعلان، پی ٹی آئی کے اہم اراکین بھی شامل

لاہور: جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا، جس میں پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق اراکین قومی اسمبلی و رہنما شامل ہوئے ہیں۔

علیم خان کی رہائش گاہ پر ممبران کو دیے گئے عشائیے میں جہانگیر ترین نے نئی جماعت کے نام کا اعلان کیا، پارٹی کے قیام میں علیم خان نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے 100 کے قریب سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی جماعت میں شمولیت اختیار کی۔

شمولیت کرنے والوں میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی، سابق وفاقی وزیر عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان، محمود مولوی، فیاض الحسن چوہان، مراد راس اور جے پرکاش نے شمولیت کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں فاٹا سے جی جی جمال، اجمل وزیر، پنجاب سے نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور نے بھی شمولیت اختیار کی ہے۔

عشائیے میں عون چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے جنہوں نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اُدھر جہانگیر ترین کی جمعے کے روز پی ٹی آئی کے سابق اراکین اور رہنماؤں کے ساتھ اہم پریس کانفرنس متوقع ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے