مون سون کی بارشیں 8 کے بجائے 10 جولائی تک رہیں گی

لاہور: محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا اسپیل مزید بڑھنے کی پیش گوئی کر دی، مون سون کی بارشیں 8 کے بجائے 10 جولائی تک رہیں گی۔

بارشوں کے حوالے سے واسا سمیت دیگر اداروں کو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں دوپہر کے وقت بارش ہونے کا امکان ہے تاہم اس وقت لاہور میں گرمی اور حبس کا موسم ہے۔

لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے