روحانی تنظیم ڈیری سچا سودا کے پیشوا گرمیت رام رحیم سنگھ کی نقل اتارنے اور ان کے پیروکاروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ’’کامیڈی نائٹس وِد کپل‘‘کی ’’پلک‘‘ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی چینل کے مشہور کامیڈی پروگرام ’’کامیڈی نائٹس وِد کپل‘‘ میں ’’پلک’’ کا کردار نبھانے والے اداکار کیکو شردھا کو مبینہ طور پر روحانی تنظیم ڈیری سچا سودا کے پیشوا گرمیت رام رحیم سنگھ کی نقل اتارنے اور ان کے پیروکاروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گرمیت سنگھ کے پیروکاروں نے کیکو کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اس نے 27 دسمبرکو آن ایئر ہونے والے شو میں ان کے روحانی پیشوا کا مذاق اڑایاہے ۔