پیٹرول کی قیمت 272 روپے 95 پیسے  اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہو گئی۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا، پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے  فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 272 روپے 95 پیسے  اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 273 روپے 40 پیسے تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ آئی ایم کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات میں  اضافہ کرنا پڑا، دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سے کم اضافہ کیا گیا ہے، وزیراعظم سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ عوام کے لیے جو بہتر ہے وہ کرنا چاہیے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں شامل ہیں اور سب جانتے ہیں کہ اسٹینڈ بائی معاہدہ ہوا ہے، ہر صورت معاہدے کو پورا کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی یہی مسئلہ درپیش تھاکہ حکومت نے جاتے ہوئے معاہدوں کو پورا نہیں کیا، یہی وجہ ہے کہ ہماری آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی سے متعلق کمٹمنٹ ہے اسکو پورا کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے