بلوچستان میں بارشیں: ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، 1300 سے زائد مکانات تباہ

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور صوبے میں بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں پچھلے ایک ماہ کے دوران مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لورالائی میں3 ،پنجگور ، ژوب اور نصیر

لورالائی میں3 ،پنجگور ، ژوب اور نصیر آباد میں 2 ،2 افراد ہلاک ہوئے: پی ڈی ایم اے رپورٹ/ فائل فوٹو

آباد میں 2 ،2 افراد ہلاک ہوئے  جب کہ آواران، قلعہ سیف اللہ، خضدار، ڈیرہ بگٹی، پشین،کیچ اور جھل مگسی میں بارشوں کے باعث ایک ایک ہلاکت ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 8 مرد، 2 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں  جب کہ بارشوں سے صوبے میں 24افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے صوبے میں 1330مکانات مکمل اور579جزوی طور پر تباہ ہوئے، 628 مویشی ہلاک ہوئے اور 486ایکٹر فصلیں متاثر ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں 24 کلو میٹر روڈ بہہ گئے جب کہ 320سولر پلیٹس کو نقصان پہنچا اور سب سے زیادہ 1007مکانات خاران میں سیلابی ریلے کی نذر ہوئے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے