ترک فوج کی شام اور عراق میں بمباری، داعش کے 200 جنگجو ہلاک

ترک فورسز نے شام اور عراق میں بمباری کرکے داعش کے 200 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیراعظم داؤد احمد اوغلو نے بتایا کہ ترک بری فوج نے شام اور عراق میں انتہا پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر 500 مرتبہ فائرنگ کر کے 200 انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا، یہ کارروائی داعش کی جانب سے استنبول کے خودکش حملے کی ذمے داری قبول کرنے کے اعلان کے بعد عمل میں آئی۔

انقرہ میں بیرون ملک تعینات ترک سفیروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے داؤد اوغلو نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ترکی انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں سے بھی نشانہ بنا سکتا ہے، ہم ترکی کے سرحدی علاقوں سے داعش کو بے دخل کرانے تک اپنے فیصلہ کن نقطہ نظر کا دفاع کرتے رہیں گے، دریں اثنا ترک وزیر داخلہ ایوکن آلا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے میں ملوث 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے