نگراں وزیراعظم نے 16 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی

 اسلام آباد: وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 16 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی، جو پہلے مرحلے میں حلف اٹھائے گی۔

 نگراں وفاقی کابینہ میں ذوالفقار چیمہ، گوہر اعجاز، شعیب سڈل اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح وزارت توانائی کیلیے محمد علی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلیے شاہد آفریدی کو وزارت ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نگراں وفاقی کابینہ دو مراحل میں تشکیل دی جائے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نگران وزیرخزانہ کے لئے ڈاکٹر وقار مسعود کا نام زیر غور ہے۔

فوٹو فائل

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم نے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے شہباز دور کے بیشتر افسران عہدوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ جبکہ توقیر شاہ پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جہاں بہت ضروری ہوگا صرف وہاں تبدیلی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے