عمران خان کی وکالت پر پیپلز پارٹی کالطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیئر رہنما اور ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

شوکاز نوٹس پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کی جانب سے جاری کیا گیا۔ انہوں نے لطیف کھوسہ سے سات روز کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ای سی کے رکن ہونے کے باوجود پارٹی کی اجازت کے بغیر آپ کسی اور جماعت کے سربراہ کا دفاع کر رہے ہیں جبکہ وکلاء کی فنکشن میں سائفر معاملے پر آپ نے ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا لہٰذا بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

(فوٹو : فائل)

پارٹی کی جانب سے نوٹس میں لطیف کھوسہ کو کہا گیا ہے کہ سات روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں اور جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔

دوسری جانب، سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہیں لیکن سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔

ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی میری جماعت ہے مجھے کون جماعت سے نکال سکتا ہے، تاحال کوئی شوکاز نوٹس موصول نہیں ہوا اور نوٹس موصول ہونے پر جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کروں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے