سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی کی وفد کے ہمراہ فلسطینی سفیر سے ملاقات

سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی وفد کے ہمراہ فلسطینی سفیر احمد جواد ربیعی سے ملاقات

ملاقات میں حالیہ اسرائیلی دہشتگردی کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا پوری امت مسلمہ فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے اسرائیلی دہشتگردی حد سے تجاوز کرگئی سربراہ تحریک لبیک نے ہزاروں کی تعداد میں شہید ہونے والے بچوں خواتین سمیت فلسطینیوں کی نسل کشی پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے دعا کی

فلسطینی سفیر نے پورے ملک میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے فلسطین کے حق میں لبیک یا اقصیٰ مارچ نکالنے پر تحریک لبیک پاکستان کا شکریہ ادا کیا علامہ خادم حسین رضوی کی اسلام اور امت مسلمہ کی سربلندی کی جدو جہد کا حوالہ دیتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع سربراہ تحریک لبیک نے فلسطینی سفیر کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایک روز وہ فلسطین کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلوائیں گے اور نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے