9 مئی میں ملوث اور روپوش افراد کو عام معافی دلانا اب مشن ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 9 مئی میں ملوث اور روپوش افراد کو عام معافی دلانا اب مشن ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ساری قوم کا، اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں کا مشکور ہوں جن کی دعاؤں سے کم و بیش 40 روزہ چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے یہ چلہ کس جگہ پر کاٹا ہے لیکن مجھے چلے کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھپے ہوئے ہیں یا جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہو گئی ہے یا جو بے گناہ جیلوں میں ہیں ان کو عام معافی دلانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم اس پرامن مشن میں میرے ٹویٹر پر میرا ساتھ دے۔ میں نے کبھی بھی اپنے ٹویٹر کی اپیل نہیں کی لیکن آج میں پہلی مرتبہ اپیل کر رہا ہوں کہ 9 مئی کی غلطی جن لوگوں سےسرزد ہوئی ہے اُن کی عام معافی کی اپیل کے مشن پر میرا ساتھ دیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل سے میں اس مشن کے لیے اپنی شروعات کا آغاز کر رہا ہوں۔ قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور اللّٰہ ہمیں ماؤں بہنوں بیٹیوں کی دعاؤں کے صدقے اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے