عمران خان ڈکٹیٹر ہیں، تمام جماعتوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے ہیں: پرویز خٹک طاہر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ڈکٹیٹر ہیں، تمام جماعتوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے ہیں۔

مالاکنڈ میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ ہم کسی پارٹی کے پیچھے نہیں گئے ہمت سے پارٹی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی پارٹی انتخابی منشور پر عمل نہیں کرتی، مولانا کی جنگ اسلام آباد کیلئے تھی، عمران خان کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نظام بدلنے کیلئے دیا مگر تمام نعرے جھوٹے تھے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی برائے 4 سال میں کتنی ترقی آئی ہے؟ کہیں پر بھی انصاف نہیں، ہم عوام کو حقوق ان کے دہلیز پر دیناچاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے علاوہ کسی کو نہیں مانتے، وہ ڈکٹیٹر ہیں ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں، وہ تمام ملکی پارٹیوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے تھے، ملکی قیادت نے ملک کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی بیماری بیرونی قرضہ ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ ہزار سال میں ختم نہیں ہوسکتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے