سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر پھر گرفتار

ڈی آئی خان: پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ علی وزیرپر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقص امن کے مقدمات درج ہیں۔

واضح رہےکہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 20 ستمبر 2023 کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، ان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے