رحیم یار خان: گنے کی فصل کاٹنے والے افراد پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

رحیم یارخان: گنےکی فصل میں چھپے مسلح افراد کی فائرنگ سے فصل کٹائی کرنے والے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ رحیم یار خان کے علاقے ماچھکلہ میں پیش آیا جہاں گنے کی فصل میں چھپے مسلح افراد نے فصل کی کٹائی کرنے والے افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی زد میں آکر گولی لگنے سے ایک لڑکی بھی جاں بحق ہوئی ہے جو اس وقت چھت پر کھڑی تھی اور بدقسمتی سے گولی اسے بھی آلگی۔

پولیس کےمطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لیا جس دوران پولیس اور ملزمان کی دو طرفہ فائرنگ میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے مرنے والے دونوں ملزمان ڈاکو ہیں جن کی شناخت عمر شر اور کومو کے نام سے ہوئی، ان کےدیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے