مسلح افواج قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینگی: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پرمرکوزہے اور مسلح افواج قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیر پور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی میں بہاولپور کورکی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے آرمر،میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ائیرڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا بھی مشاہدہ کیا۔

اس دوران آرمی چیف کو فیلڈ مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے ٹروپس سے بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مہارت کو بڑھانا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کہ ہرحال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، قوم کی حمایت سے ہم پاکستان کے دشمنوں کےکسی بھی مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، پاک فوج پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پرمرکوزہے، قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے