کراچی: تھانے میں پولیس اہلکار سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک اہلکار جاں بحق

کراچی: لانڈھی میں تھانے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق دونوں اہلکار ڈی ایس پی ٹریفک کے گن مین ہیں اور لانڈھی تھانے کے اوپر بیریکس میں رہائش پذیر ہیں، دونوں اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے پیش آیا، کانسٹیبل علی احمد ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن لانڈھی کی پستول چیک کررہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چلی اور ایک گولی 2 اہلکاروں کو جا لگی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت فہمیدکے نام سے ہوئی اور دوسرے زخمی اہلکار کی شناخت گل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے