نشئی شوہر نے جھگڑے کے بعد بیوی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا، خاتون دم توڑ گئی

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک نشئی شخص نے اپنی بیوی کو جھگڑے کے بعد تیسری منزل سے نیچے پھینک کر ہلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ دور وز قبل پیش آیا جس کے بعد پولیس نے وکاس کمار نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پارکنگ کنٹریکٹر وکاس کمار دو روز قبل جب نشے کی حالت میں گھر پہنچا تو اس کا اپنی 30 سالہ بیوی شالو کے ساتھ جھگڑا ہوا، معاملہ زیادہ خراب ہوا تو وکاس نے اپنی اہلیہ کو تیسری منزل سے دھکا دیکر نیچے پھینک دیا۔

بھارتی پولیس نے بتایا کہ بیوی کو تیسری منزل سے نیچے پھینکنے کے بعد وکاس کمار اہلیہ کو اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی بیوی کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق بیوی کی موت کی اطلاع ملتے ہی وکاس کمار مبینہ طور پر اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کے بعد اسپتال عملے نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے چند گھنٹے بعد وکاس کمار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق وکاس کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے