جنوبی وزیرستان؛ گرلز اسکول بم سے اڑا دیا گیا

پشاور: جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا ڈبکوٹ میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے اسکول کو بم سے اڑا دیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکا واوا گرلز اسکول سرکی کوٹ کے اندر ہوا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اسکول کی عمارت کو نقصان ہوا۔ گزشتہ ہفتے بھی شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے ایک پرائیویٹ اسکول کو بم سے اڑا دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈی آئی خان میں دہشت گردی کی متوقع کارروائی سے متعلق اطلاع ملنے پر پولیس نے اعظم ورسک بازار میں چھاپہ مار کر اسلحے فروخت کرنے والے 2 دکان داروں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسمگلر بھی اسلحے اور غیرقانونی ایمیونیشن سمیت پکڑے گئے۔

گرفتار افراد سے 9 ایم ایم سمیت بڑی تعداد میں بندوقیں، پستول ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے