فاطمہ ہلاکت کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری 4 روزہ ریمانڈ پر

اسلام آباد میں 13 سال کی ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار اعلیٰ پولیس افسر کی اہلیہ اور بچوں کو پڑھانے والے قاری کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اسلام آباد میں دو روز قبل گھر میں کام کرنے والی 13 سال کی فاطمہ گھریلو تشدد کے سبب چل بسی تھی جس کے بعد پولیس افسر کی اہلیہ اور گھر بچوں کو دینی تعلیم دینے آنے والے قاری کو گرفتارکیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے پولیس افسر کی اہلیہ اور بچوں کو پڑھانے والے قاری کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے پولیس افسر محمد بن اشرف نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ ملازمہ کافی عرصے سے ان کے پاس رہائش پذیر تھی، بچوں کو پڑھانے آنے والا قاری بھی بچی کو مارتا تھا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے