پشاور؛ رواں سال بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 17 کیسز ،19 بچے قتل 42 زخمی

پشاور شہر میں رواں سال اب تک بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 17 کیسز درج ہوئے، جن میں 44 ملزمان نامزد 36 گرفتار ہوئے ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور میں رواں سال اب تک 19 بچے قتل 42 زخمی ہوئے۔

قتل کے درج 15 کیسیز میں 55 ملزمان نامزد، 49 کو گرفتار کیا گیا۔ بچوں کے اقدام قتل کے 40 مقدمات درج، 63 ملزمان نامزد، 45 گرفتار ہوئے۔ شہر میں 17 بچے اغوا ہوئے، 36 ملزمان نامزد اور 20 گرفتار ہوئے ہیں۔

شہر میں بچے چوری کرنے کے 6 کیسیز درج ہوئے، 9 ملزمان نامزد 7 گرفتار ہوئے۔سال 2023 میں 29 بچے قتل ہوئے،نامزد 100 ملزمان میں سے 75 گرفتار ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال 27 بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے کیسیز رپورٹ ہوئےتھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے