چینی باشندے نے کالاشی لڑکی سے شادی کر لی،دونوں نے کورٹ میرج کر لی۔ مقامی سماجی کارکنوں اور سرکاری وکیل کے اعتراض اور تحفظات کے باعث دونوں کی شادی گزشتہ ماہ نہ ہو سکی تھی۔
چینی باشندے نے سفارت سے تصدیق اور مقامی تصدیق کنندہ کے دستاویز بھی عدالت میں پیش کر دیں۔ شادی کالاشی ثقافت کے مطابق ہوئی،لڑکی کے گھر شادی کی تقربیات جاری ہیں جبکہ لڑکے کے لیے بھی خصوصی شادی کا جوڑا تیار کیا گیا.