نیشنل ایکشن پلان کالعدم جماعتوں کے بجائے سیاسی شخصیات کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سپریم ادارہ شوریٰ عالی صدارت علامہ صلاح الدین نے کی ۔

شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے گیارہ نکات پر مبنی اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان سیاسی شخصیات کے خلاف استعمال کر نے کے بجائے کالعدم جماعتوں کے خلاف استعمال کیا جائے ۔

index11

1۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سپریم ادارہ مرکزی شوریٰ عالی باچاخان یونیورسٹی سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔

2۔ہم حکومت اور مقتد ر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کیخلاف فوری کاروائی شروع کی جائے۔

[pullquote]3۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شوریٰ عانے نیشنل ایکشن پلان پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم جماعتیں ملک بھر میں نام بدل کر آزادانہ طور کام کر رہی ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے،حکومت بلا تفریق کالعدم جماعتوں کیخلاف فوری کاروائی کرے،اجلاس میں ملک میں گزشتہ تین دہائیئوں سے دہشت گردی کا شکار ہونے والی ملت جعفریہ کو نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔[/pullquote]

4۔ سانحہ شکار پور،سانحہ جیکب آباد،سانحہ چھلگری اور ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ہمارے چوبیس ہزار سے زائد خانوادگان شہداء اب تک انصاف کے لئے پکار رہے ہیں،دہشت کے تمام مقدمات کو فوجی عدالتوں کے سپرد کر کے فوری انصاف کو یقینی بنایا جائے۔

5۔ پاک چائنہ اقتصادی راہ داری میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے کا عمل اس منصوبے کے دشمنوں کی سازش کا ایک حصہ ہے. گلگت بلتستان کو اس میگا پروجیکٹ میں اتنا حق ہے جتنے دیکر پاکستان کے صوبوں کا ہے،گلگت بلتستان کو بائی پاس کرنے کے عمل کی پور زور مذمت کر تے ہیں۔

[pullquote]6۔ گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی حق دے کر پانچواں صوبہ بنایا جائے،گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں دشمن ہے ۔[/pullquote]

7۔ ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کا عمل دراصل دہشت گردی کیخلاف جنگ کو متاثر کرنے کی سازش ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

8۔ ایران سعودی عرب تنازعے میں ہمیں مکمل طور پر غیر جانبدار رہ کر برادر اسلامی ملکوں کے درمیان مفاہمت کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔

9۔ پنجاب میں داعش کے بڑھتے اثرروسوخ سے حکومت آنکھیں چرانے کے بجائے شدت پسندوں کیخلاف پنجاب میں کاروائی کرے،اسلام آباد میں متنازعہ شخص کیخلاف سینٹ میں ثبوت پیش کرنے کے باوجود کاروائی کا نہ ہونا المیہ سے کم نہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ کو سیاسی مصلحتوں کی نذر نہ کیا جائے۔

[pullquote]11۔ ایران سے اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائے جائے تاکہ پاکستانی عوام کو گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات مل سکے۔[/pullquote]

11۔ میٹرو پروجیکٹس کے نام پر پنجاب میں کھربوں روپے لگا کر کمیشن بنانے کے بجائے ملک بھر میں صحت اور تعلیم کے مخدوش حالت کو بہتر بنانے میں ملکی وسائل کا استعمال کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے