وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں چیک پوسٹیں ختم کرکے جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ چیک پوسٹوں سے عوام کو تکلیف ہے لہٰذا جن چیک پوسٹوں کی ضرورت نہیں انھیں ختم کریں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام کو اختیار دے رہے ہیں کیونکہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ہمیں اختیار دیا ہے، تمام اضلاع میں بھرتیاں مقامی ڈومیسائل پر ہوں گے۔ حقیقی جمہوریت بھی یہی ہے عوام اور حکومت میں رابطہ ہو۔ وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ قومی ترانے میں افغان قونصلر جنرل میوزک کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے۔
وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاسی بیانات اور الزام تراشی سے باز نہیں آئے تو اسلام آباد اور نتھیاگلی کی طرح اس گورنر ہاؤس سے سے بھی نکال دوں گا،پھر انیکسی میں رہوگے یا کرائے کے گھر میں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو آڑھے ہاتھوں لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر اہمیت بڑھانا چاہتا ہے ۔ یہ ویلا مونڈا والا لڑکا ہے ، بغیر ثبوت کے فضول باتیں کرلیتا ہے ، میں نے نوٹس بھیجا ہو اہے، اب آکر ثابت کرے ، گورنر سیاسی بیانات دیکر آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔علی امین کا کہنا تھا کہ بلاول اور زرداری ان کو کہتا ہے کہ اسے تنگ کرو بیان دو ، جب میں یہاں پریشر ڈالتا ہوں تو کہتا ہے مجھے تو وہاں سے کہا جاتا ہے ، یہ پرچی پہ آیا ہوا بندہ ہے۔ بندر بانٹ میں پیپلز پارٹی کو یہاں کا گورنر دیا گیا ہے ۔ اب اسے ویلے کو راس نہیں آرہا ۔ میں نے اس کو کے پی اور اسلام آباد سے نکال دیا ہے اور اب ایک سمری پہلے سے آئی ہے کہ گورنر ہاؤس کو کے پی حکومت کے حوالے کیا جائے۔ پھر کسی انیکسی یا کرائے کے گھر میں چلا جائے گا.