معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے. وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے بھی ذاکر نائیک کا استقبال کیا.
اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان نے استقبال کیا . پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری بھی استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے: ترجمان وزارت مذہبی امور معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے.
https://www.facebook.com/share/v/dQ3eBMbNuL7ffNH6/
ڈاکٹر ذاکر نائیک نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے.پاکستان میں قیام کے دوران وہ اعلی حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے.ڈاکٹر ذاکر نائیک 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے.